لوئر کرم، حاجی کریم سمیت 70 افراد گرفتار، کانوائے پر حملے کے دوران لوٹا ہوا اکثر سامان بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانیوالے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سکیورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے کانوائے پر تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم کو بھی بگن سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حکومت نے لوگوں کو کانوائے سے لوٹا ہوا سامان گھروں کے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بگن، چارخیل، مندوری اور اوچت کے علاقوں کو کل دس بجے تک خالی کرانے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لوئر کرم
پڑھیں:
ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع
ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے.حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی بھی جاری ہے ،ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔ویکسین لگوا کر حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں،65سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔