سندھ بلڈنگ، آصف رضوی، اورنگزیب ضلع وسطی پرتاحال قابض
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
غیر قانونی پورشن کی تعمیرات سے ناظم آباد کے بنیادی مسائل میں اضافہ علاقہ مکین سراپا احتجاج
پلاٹ نمبر 2J 1/2اور 2K 12/1پر پورشن کی تعمیرات میں بیٹرمافیا کو چھوٹ، جرأت سروے
غیر قانونی تعمیرات کے روک تھام اور خاتمے کے لیے قائم کیئے جانے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایسے ہی دو بدعنوان افسران عمران رضوی اور اورنگزیب عرصہ دراز سے وسطی پر قابض ہیں ۔سرپرستوں کی سرپرستی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد میں عدالتی احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کو خطیر رقوم کے عوض مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔ماضی میں کئی بار ہونے والے تبادلوں نے بھی قائم اورنگزیب سسٹم پر کوئی اثر نہیں چھوڑا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ناظم آباد میں بے ہنگم بلند عمارتوں کی تعمیر سے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل اور بنیادی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس پر علاقہ مکین سراپااحتجاج ہیں جرأت سروے کے مطابق عمران رضوی اور اورنگزیب سے بیٹر مافیا نے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد ناظم آباد کے پلاٹ 2J 1/2 اور 2K 12/1 پر کمرشل پورشن کی تعمیرات کی چھوٹ حاصل کر لی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
چیلوں اور کوؤں کے کتنے گھونسلے ہٹائے گئے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
مریم اورنگزیب—فائل فوٹوسینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایریئل سرویلنس اسکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام غیر محفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جارہی ہیں۔ فضائی حادثات کے خدشات نمایاں ہوئے تو فوری گھونسلوں کی صفائی کاآپریشن شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعملپنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا ہے کہ محکمۂ ماحولیات ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 چیلوں اور 30 کوؤں کے گھونسلے مکمل طور پر ہٹا کر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔