بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آخری فلم لال سنگھ چڈھا نے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی تھی 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 1994 کی ہالی ووڈ کلاسک Forrest Gump کی ریمیک ہے جو کہ ٹام ہینکس نے پیش کی تھی۔

حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ جب ان کی فلمیں نہیں چلتیں تو وہ ایک طرح کے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ’جب میری فلمیں نہیں چلتیں تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ فلم سازی مشکل ہے اور بعض اوقات چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ لال سنگھ چڈھا میں میری پرفارمنس تھوڑی بہت زیادہ تھی، اور اس نے ٹام ہینکس کے ورژن کی طرح کام نہیں کیا۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’جب میری فلمیں ناکام ہو جاتی ہیں، تو میں دو سے تین ہفتوں تک ڈپریشن میں چلا جاتا ہوں۔ پھر میں اپنی ٹیم کے ساتھ بیٹھتا ہوں، تجزیہ کرتا ہوں کہ کیا غلط ہوا، اور اس سے سیکھتا ہوں۔ میں واقعی میں اپنی ناکامیوں کی قدر کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھے بہتر کرنے پر مجبور کرتی ہیں‘۔

یاد رہے کہ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک سکھ آدمی لال سنگھ چڈھا کی کہانی بیان کرتی ہے۔ فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور، ناگا چیتنیا اور مونا سنگھ اہم کرداروں میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں لال سنگھ چڈھا میں روپا ڈیسوزا کا کردار ادا کرنے والی کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ جب فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو عامر خان ’بکھر‘ گئے تھے۔

عامر خان جلد اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ان کی 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افسوس بھارت نے سیاست کو مذہب سے جوڑ دیا: رمیش سنگھ اروڑا

---فائل فوٹو 

وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ ایران عراق جنگ کے دوران مذہبی مقامات کی یاترا بند نہیں ہوئی تھی، افسوس بھارت نے سیاست کو مذہب سے جوڑ دیا۔

رمیش سنگھ اروڑا نے واہگہ بارڈر پر سکھوں کا علامتی استقبال کیا۔

واہگہ بارڈر پر صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت نے سکھوں کو گرو ارجن دیو جی کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا، بھارت نے سیاست کو مذہب کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم بھارت سے سکھوں کو نہ آنے دینے پر احتجاج کرتے ہیں، بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان سے سیز فائر ہو تو جانے دیں گے، سیزفائر ہو گیا اب مودی کو سکھوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکنا چاہیے۔

رمیش سنگھ اروڑا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ہم پاکستانی ہمیشہ محبت، امن اور جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کم کیلوریز ڈپریشن کا خظرہ بڑھا سکتی ہیں
  • ایک سال میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ
  • افسوس بھارت نے سیاست کو مذہب سے جوڑ دیا: رمیش سنگھ اروڑا
  • ریا چکرورتی کی وجہ سے بھائی کا کریئر کیسے تباہ ہوا؟
  • معروف پاکستانی ادارکارہمایوں سعیدکا اپنی بیوی کے پاؤں دبانے کا انکشاف
  • ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ اداکار نے خود انکشاف کردیا
  • عامر خان کی 91 سالہ والدہ نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
  • اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • جاپانی کمپنی کا مون لینڈر ایک بار پھر ناکام، چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع