شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 گھوڑے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر گزشتہ رات تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شادیوں میں گھوڑا ڈانس کرانے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 2 گھوڑے بھی مارے گئے۔
مرکزی انجمن تاجران نے حادثے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔
احتجاج میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ شہزاد احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فاروق آباد، شیخوپورہ کے درمیان سڑک نہ بننےکی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 4 سال سے التوا کاشکار شیخوپورہ فاروق آباد روڈ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔