داعش کی مدد کا الزام، کینیڈا میں قید پاکستانی نوجوان امریکا حوالگی کیلئے راضی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
داعش کی مدد کا الزام، کینیڈا میں قید پاکستانی نوجوان امریکا حوالگی کیلئے راضی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
اوٹاوہ (سب نیوز )اونٹاریو سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان امریکی شہر نیویارک میں یہودی اداروں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے پر دہشت گردی کے الزام میں امریکہ کو مطلوب تھا، کو واپس امریکہ بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان کو داعش کی مدد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،جسے نیویارک کی جانب سے شکایت پر کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بیس سالہ محمد شاہ زیب خان نے بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں ر خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مونٹریال میں آج سپریم کورٹ کی مختصر سماعت کے دوران 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان نے مقدمے کی سماعت کے لیے امریکہ بھیجے جانے پر رضامندی ظاہر کی۔شاہ زیب کو امریکی حکام کے حکم پر 4 ستمبر کو اورمسٹان، کیوبک میں گرفتاری کے بعد سے جیل بھیج دیا گیا تھا امریکی حکام نے محمد شاہ زیب پر داعش کو مالی مدد اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ملزم کو آنے والے ہفتوں میں عدالتی ٹرائل کیلئے نیویارک حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی نوجوان کینیڈا میں
پڑھیں:
کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔