’پاکستان ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑیوں کا ٹولہ گروپنگ کرتا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑیوں کا ٹولہ ہے جو گروپنگ کرتا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت 242 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
ویرات کوہلی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ میں پہلے بھی بولتا رہا ہوں کہ یہ 6، 8 کھلاڑیوں کا ٹولہ ہے جو گروپنگ کرتا ہے، انہیں کپتانی کا نشہ ہے، یہ وہ کھلاڑی ہیں جو نوجوانوں کو آنے نہیں دیتے، یہی عوام مجھے کہتے تھے کہ آپ بابر اعظم یا اس ٹیم کے اتنے مخالف کیوں ہیں؟‘
انہوں نے کہا کہ اب تو بابر اعظم نے خود ہی کہہ دیا مجھے کنگ نہ بولو، میں بیس سال سے اس سسٹم کا حصہ ہوں کیا اپنے ملک کی برائی چاہوں گا، ایسا نہیں کرسکتا لیکن 34 سال کی عمر میں کرکٹ سے سائیڈ ہوکر بیٹھ گیا ہوں تو اس کی کوئی وجہ تھی اور وہ یہ کہ میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو سائیڈ پر رکھ کر دیکھیں ڈومیسٹک میں غریب کے بچے کے ساتھ حال کیا ہورہا ہے، پروفیشنل کھلاڑی ہے لیکن اس کے پاس سفارش موجود نہیں جو لوگ بولتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پرچیاں نہیں چلتیں یہ غلط کہتے ہیں پرچیاں ہی چلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کیا حل بتائیں بتا بتا کر مر گئے ہیں، چیئرمین پی سی بی نے کہا سرجری ہوگئی کونسی سرجری ہوگئی، عماد اور عامر کو لاکر سارا ملبہ ان پر ہی ڈال دیا، آپ پہلے دو میچ برداشت نہیں کرسکے یہی سچائی ہے۔
مزیدپڑھیں:’بیٹا میچ دیکھنے دبئی چلا گیا لیکن جیل میں والد سے ملنے نہ آسکا‘، قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم سے تصاویر وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے اصولی موقف اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے اصولی موقف اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سیاسی مذاکرات پر مبنی دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کیلئے ناگزیر ہے۔
پاکستان کی زیرِ صدارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین پر مذاکرہ ہوا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو انتہائی باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شام میں پائیدار استحکام کی حمایت کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل پر مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کو فوری ممکن بنایا جائے، وہاں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے، ہر طرف بھوک و افلاس ہے۔
اس سے پہلے سلامتی کونسل میں پاکستان کی زیرِ صدارت استقبالیہ سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو ردعمل کے بجائے مسائل کے حل اور قیادت کا مرکز بنانا ہوگا۔
اسحاق ڈار نیو یارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملے۔ تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات متوقع ہے۔