غیر شادی شدہ ملازمین کو نوکری سےفارغ کرنے کی دھمکی دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو ایک دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح کام کریں اور فیملی قائم کریں۔
نوٹس میں 28-58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور آباد ہونے کی ہدایت دی گئی۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی نہیں کرتے تو کمپنی ان کا “تجزیہ” کرے گی۔ اگر وہ ستمبر کے آخر تک سنگل رہتے ہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ا خر تک
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔