قلات: معدنیات لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں پیر کی شب شر پسند عناصر نے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔
بلال شبیر نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کی ہلاکت سے متعلق تاحال اطلاعت موصول نہیں ہوئیں، تاہم واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہری کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے سے پل کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو آگاہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خود کُش حملہ آور خاتون گرفتار
لیویز حکام کے مطابق حملے کے بعد دونوں اطراف ٹریفک کو روک دیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، تاہم بعد ازاں ٹریفک کو بحال کردیا گیا، جس میں فی الحال صرف چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان حملہ ڈپٹی کمشنر زخمی شرپسند قلات معدنیات وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان حملہ ڈپٹی کمشنر قلات معدنیات وی نیوز حملہ ا
پڑھیں:
فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔
رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔