ہارس اینڈ کیٹل شو تمام رعنائیاں سمیٹ کر اختتام پذیر، سید عاصم منیر ، مریم نواز کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا۔ تقریب میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے نیزہ بازی، گھڑ رقص اور کبڈی جیسے روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، پنجاب گرین اور وائٹ کے درمیان دلچسپ کبڈی میچ نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو تمام رعنائیاں سمیٹ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے، جنہیں رینجرز کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر برائے ہاؤسنگ سوسائٹی بلال یاسین، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیر قانون صہیب بھرت سمیت سینئر حکام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے نیزہ بازی، گھڑ رقص اور کبڈی جیسے روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، پنجاب گرین اور وائٹ کے درمیان دلچسپ کبڈی میچ نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔
اس موقع پر ٹینٹ پیگرز، ڈانسنگ اونٹ اور مختلف شہروں سے لائے گئے خوبصورت جانور سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے جبکہ گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا۔ تقریب میں سموگ فری پنجاب کے تھیم پر مبنی فلوٹس بھی پیش کیے گئے جو ماحولیات سے متعلق حکومت پنجاب کی کاوشوں کو اجاگر کر رہے تھے، موسیقی کے رنگ بکھیرتے ہوئے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عارف لوہار نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کی یہ اختتامی تقریب پنجاب کی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنے کی شاندار مثال بنی ہے جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہارس اینڈ کیٹل شو اختتامی تقریب پنجاب کی
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔