مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
بلوچستان میں رات سے شمال مغربی علاقے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے زیرِاثر ہیں۔
کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پشین اور زیارت سمیت شہروں کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری اور تیز بارش ہوئی جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں بھی ژالہ باری ہوئی ہے۔
لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔
بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب پاراچنار شہر اور میدانی علاقوں پر بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
سوات، لوئر دیر، بنوں، کوہاٹ، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کرک، ڈی آئی خان سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش اور برف باری نے موسم مزید سرد کر دیا۔
ادھر جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، بھیرہ، کوٹ ادو، خوشاب، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
Post Views: 1