وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے جوان اور افسران شہید ہوئے، میرا سوال ہے کہ اتنی شہادتیں ہوئی کیوں ہیں؟ ان شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے اور انویسٹی گیشن کرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میں ناکام ہونے پر محسن نقوی سے سوال کریں، کرکٹ میں بار بار ناکام ہونے پر محسن نقوی کو عہدے سے فارغ کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ
علی رامے: ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پنجاب سے مختلف مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے فی میٹنگ ایک لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دے دی، جبکہ محکمہ خزانہ نے بھی اس سفارش سے اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متعدد میٹنگز ہو چکی ہیں۔
حکومت نے کمپنی کے لیے 5 ارب روپے ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے، تاہم کمپنی کے آمدن کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے اخراجات اور دیگر مراعات بھی حکومت ہی ادا کرے گی، جب کہ حکام کے مطابق کمپنی کے مالی ڈھانچے اور آمدنی کے نظام پر کام جاری ہے۔