منشیات فروشی کا کیس:اداکار ساجد حسن کا بیٹا عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرکے عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔
دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس آئی یو کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے جسمانی ریمانڈ توسیع کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :