افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس  بھیجا جائے گا، وزارت داخلہ نے مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف ادوار میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی تعداد، اب کتنے رہ گئے؟

دستاویز کے مطابق پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ مہاجرین اے سی سی پر مقیم ہیں، وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جبکہ کسی تیسرے ملک جانے کی خواہش رکھنے والے افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 30 جون تک اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں رہنے والے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا تھا اور 15 دسمبر 2024 تک ان میں سے 7 لاکھ 95 ہزار 607 اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال مئی اور جون میں پاکستان چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور ان دونوں مہینوں میں تقریباً 38 ہزار اور مجموعی طور پر 76 ہزار لوگ افغانستان کو واپس گئے۔

اس کے بعد یہ تعداد کم ہو گئی جب جولائی 2024 میں 36 ہزار، اگست میں 29 ہزار، ستمبر میں 23 ہزار اور اکتوبر میں 24 ہزار افغان واپس گئے جبکہ نومبر 2024 میں ان کی تعداد قدرے بڑھ کر 25,400 تک پہنچ گئی تھی۔

ستمبر 2023 میں پاکستان کی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں (جن میں غالب اکثریت افغان مہاجرین کی ہے) کو یکم نومبر سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ بعدازاں اس مدت میں 31 دسمبر 2023 اور پھر 30 جون 2024 تک توسیع کر دی گئی۔

اس دوران ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کی حراستوں اور ملک بدری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ان حالات میں لاکھوں افغان گرفتاری کے خوف سے پاکستان چھوڑ گئے۔

باقی ماندہ افغان کتنے ہیں اور پاکستان میں کب تک رہ سکیں گے؟

جولائی 2024 میں حکومت نے باقی ماندہ مہاجرین کو اپنی رجسٹریشن کا ثبوت (پی او آر کارڈ) دکھانے کی صورت میں جون 2025 تک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیے: افغان مہاجرین کے لیے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع کا اعلان

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک میں ایسے افغانوں کی تعداد تقریباً 14 لاکھ 50 ہزار ہے۔ ان کے علاوہ تقریباً 9 لاکھ افغان شہری تاحال کسی قانونی دستاویز کے بغیر پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان بچوں کی کیا حیثیت ہوگی؟

11 نومبر 2024 کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے ملک میں مقیم تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو ملکی شہریت دیے جانے کے قانون میں ترمیم بھی منظور کی جس کے بعد پاکستان میں رہنے والے بہت سے افغان شہریوں کے بچوں کے لیے یہ سہولت ختم ہو گئی ہے۔

کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے صرف اسی بچے کو شہریت مل سکے گی جس کے والدین میں سے کم از کم ایک کے پاس پاکستانی شہریت ہو گی۔

افغان شہری واپسی پر کیوں مجبور ہوئے؟

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے 15 دسمبر کے درمیان 3 لاکھ 474 ہزار 716 مہاجرین کی واپسی ہوئی۔

ان میں 94 فیصد ایسے لوگ ہیں جو پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے جبکہ 4 فیصد کے پاس ’پی او آر‘ اور ایک فیصد کے پاس افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) تھا۔

ان مہاجرین میں سے 63 فیصد نے پاکستان میں گرفتاری کے خوف، 39 فیصد نے گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے، 37 فیصد نے گھروں کے کرایے ادا کرنے میں مشکلات اور 31 فیصد نے بے روزگاری کو اپنی واپسی کی بنیادی وجہ بتایا۔

84 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی اور دوبارہ ان کے ساتھ رہنے کی خواہش بھی ان کی واپسی کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ 72 فیصد نے افغانستان میں ممکنہ طور پر انسانی امداد کی فراہمی کو اپنی واپسی کی بنیادی وجوہات میں شمار کیا۔

31 فیصد گھرانوں کا بوجھ خواتین اٹھاتی ہیں

یو این ایچ سی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغان مہاجرین میں 31 فیصد کا تعلق ایسے گھرانوں سے ہے جن کا مرد سربراہ نہ ہونے کے باعث کنبے کی کفالت کا بوجھ خواتین اٹھاتی ہیں۔

15 ماہ کے عرصہ میں واپسی اختیار کرنے والے مہاجرین میں 2.

5 فیصد تعداد جسمانی معذور لوگوں کی ہے۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق رواں سال پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم ساڑھے 78 ہزار افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں نومبر میں ہوئیں جب ملک بھر سے 1200 افغانوں کو ملک میں رہائش کے لیے درکار قانونی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ ان میں بڑی اکثریت 18 سال سے زیادہ عمر کے مردوں کی تھی جن میں بیشتر لوگ رہائی کے بعد ملک چھوڑ گئے۔

افغان مہاجرین کی آمد و واپسی، مختلف ادوار میں تعداد

پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد سنہ 1979 میں افغانستان پر سابق سوویت یونین کے حملے کے بعد شروع ہوئی۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر (اوچا) کے مطابق سنہ 1981 تک ان کی تعداد 20 لاکھ اور سنہ 1990 تک 32 لاکھ ہو چکی تھی۔

سوویت یونین کی واپسی کے بعد سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان کی خانہ جنگی کے دوران بھی مہاجرین پاکستان آتے رہے۔

سنہ2001  میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد پاکستان کا رخ کرنے والے افغانوں کی مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی۔

سنہ2002  میں طالبان کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد تقریباً 15 لاکھ افغانوں کی واپسی ہوئی اور سنہ 2012 تک یہ تعداد 27 لاکھ تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی، کیا اہداف حاصل ہو گئے؟

اس کے اگلے 10 برسوں کے دوران وقتاً فوقتاً مزید افغان شہری اپنے ملک واپس جاتے رہے۔ سنہ2021 میں افغانستان پر طالبان کی حکومت دوبارہ قائم ہونے کے بعد تقریباً 7 لاکھ افغانوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں پناہ لی۔

پناہ گزینوں کے لیے یو این ایچ سی آر کے مطابق ستمبر 2023 میں افغانوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیے جانے تک پاکستان میں تقریباً 31 لاکھ افغان شہری مقیم تھے جبکہ اب ان کی تعداد تقریباً 23 لاکھ 50 ہزار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغان مہاجرین افغانستان پاکستان واپسی وزارت داخلہ وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان مہاجرین افغانستان پاکستان واپسی وزارت داخلہ وزیراعظم شہباز شریف افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپس میں افغانستان افغان شہریوں پاکستان میں والے افغان افغان شہری افغانوں کی لاکھ افغان میں افغان کی تعداد کے مطابق کی واپسی فیصد نے ملک میں کے بعد کی تھی کے لیے

پڑھیں:

شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟

بھارتی بلے باز شبمن گِل اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہیں۔

زیر گردش افواہوں کے مطابق سارہ ٹنڈولکر اور کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب دونوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ‘ان فالو’ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شبمن گِل یا سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے رشتے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شبمن گِل اداکارہ اونیت کور کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 میں سارہ نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم کا حصہ بنیں، تاہم سارہ کی وجہ شہرت ان کے والد سچن ٹنڈولکر ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور
  • افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • پشاور: افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور، افغان پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ
  • پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
  • شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟
  • ایتھوپیا میں فاقہ کشی بدترین مرحلے میں داخل، عالمی ادارے بے بس
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟