بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بہت اہم ہے، بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں۔
نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر تعجب ہے، اپوزیشن لیڈر کوئٹہ آئیں، انہیں 38 اضلاع میں لے کر جاؤں گا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جہاں تخریب کاروں کےکیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بگٹی قبیلے کے اندر قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج 20 سالہ پرانا مسئلہ حل کر کے جا رہے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
کراچی:اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی فنکاراؤں صبا قمر اور عفت عمر کی جانب سے کراچی کو ’گندہ‘ شہر قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی گندہ نہیں بلکہ اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے۔
گزشتہ روز عفت عمر نے صبا قمر کی حمایت میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سندھ کے دارالحکومت کراچی کو ’گندہ شہر‘ قرار دیا تھا۔
اس سے قبل صبا قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ وہاں صرف کام کے لیے جاتی ہیں اور کام مکمل ہوتے ہی اسلام آباد واپس آجاتی ہیں۔
میزبان کے اس سوال پر کہ کیا انہوں نے کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچا ہے، صبا قمر نے ’استغفراللہ‘ کہتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس شہر کو پسند نہیں کرتیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے شدید ردعمل دیا تھا۔
اب کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت عمر کا نام لیے بغیر انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا ہے۔
جویریہ سعود نے لکھا کہ کراچی گندہ نہیں، گندی صرف ان لوگوں کی سوچ ہے جو اپنے ہی ملک اور شہروں کو برا کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر گندے نہیں ہوتے، انسانوں کی نیت اور سوچ گندی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی اور شہر، وہ اپنے ملک کے ہر حصے سے محبت کرتی ہیں۔