کراچی: میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری) امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا آغاز
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز