غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملک ریاض اور علی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )احتساب عدالت کراچی نے بحریہ ٹاون کی غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاون کی غیر قانونی اراضی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ احتساب عدالت نے سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دو ملزموں نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے، 10ملزموں کو عدالتی سمن کی تعمیل نہیں ہوئی۔ ملک ریاض راولپنڈی کے دو ریفرنس میں مفرور ہے۔محموداخترنقوی نے کہا کہ میں اس کیس کامدعی ہوں مجھے نقول فراہم کی جائیں، احتساب عدالت نے ملزموں کو نقول فراہم کرنیکاحکم دے دیا، احتساب عدالت نے سماعت 15اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب )نے ملک ریاض کے مزید اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ترجمان نیب کے مطابق بحریہ ٹاون کے نام پر کراچی، راولپنڈی اور نیو مری میں اراضی پر بغیر این اوسی قبضہ کیا گیا ہے اور ملک ریاض نے ہاوسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے جبکہ نیب ملک ریاض کے مزید اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے اور وہ اس وقت عدالتی مفرور کی حیثیت سے دبئی میں مقیم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری احتساب عدالت ریفرنس میں ریاض اور علی ریاض ملک ریاض ریاض کے

پڑھیں:

اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔  

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔

عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • عمرایوب کے اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • سابق صدر عارف علوی کے وارنٹ گرفتاری جاری
  •   عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار