ڈی جی ایکسائز کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف سخت جرمانے عائد کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ڈی جی ایکسائز کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف سخت جرمانے عائد کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں ڈاریکٹر ایکسائز سمیت دیگر افسران کی شرکت ،اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے حوالے سے کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ، ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ ایکسائز اہلکار سرپرائز ناکے لگائیں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر نمونہ نمبر پلیٹس ڈی جی ایکسائز
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔