ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
اس سلسلے میں ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دینی، علمی اور امت کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی، فلاحی و تحقیقاتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے ہیڈ آفس منصورہ آنے کی خواہش تھی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مختلف شعبوں میں خدمات پر جماعت اسلامی کی تحسین کی اور کہا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔
معروف مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی امت کے مسائل کا تدارک ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ فلاحی تنظیمیں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے، پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک جماعت اسلامی حافظ نعیم
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔