چیمپیئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان گروب ’بی‘ کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا، میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
راولپنڈی میں بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا تاہم میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔
میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ اور افغانستان ایک، ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے تاہم گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے جبکہ راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا، 0پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج شام شیڈولڈ تھا۔
یاد رہے کہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔
گروپ ’اے‘ سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اور جنوبی افریقا راولپنڈی میں میچ منسوخ کی وجہ سے بارش کے کے باعث
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
فائل فوٹووزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔