چیمپیئنز ٹرافی : آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈولڈ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا ساتواں میچ مسلسل برستی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلسل برسات کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا، امپائروں نے میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے، دوپہر ڈیڑھ بچے شیڈول ٹاس میں تاخیر کے فیصلے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا، تاہم تواتر سے برستی بارش کے پیش نظر شام 5 بجے کے لگ بھگ میچ کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔
اس میچ کے منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں اب جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا بھی 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف فتح لازمی حاصل کرنی ہوگی۔
دریں اثنا آج راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا، دوسری جانب آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کی منسوخی کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کی وجہ سے
پڑھیں:
پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی شعبے، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے لئے کوشاں ہے تاکہ مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورے کے دورن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز، ڈائریکٹرز اور آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے دورن کیا۔ آسٹریلیا 40 سال سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں زراعت کو متاثر کر رہی ہیں جس کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں کا آسٹریلیا کے ساتھ تعاون، زرعی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ زراعت، لائیوسٹاک اور پانی کے انتظام میں مہارت کی وجہ سے آسٹریلیا پاکستان کے لیے ایک اہم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شراکت کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ آسٹریلیا مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے زیراہتمام پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس سے زرعی خوشحالی ممکن ہو گی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی میں بتدریج کمی اور اس کا معیار خراب ہو رہا ہے جو کہ ایک چیلنج ہے۔ سولر پمپس کے بعد زیر زمین پانی کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔