بجلی کے زیادہ بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، گھریلو صارفین کو زیادہ بجلی بلوں کے باعث اپنے گھر کا بجٹ چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ صنعتی صارفین کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے جس کے باعث ان کے کاروبار میں بہت فرق پڑتا ہے۔ صنعتی اور گھریلو صارفین کا حکومت سے ہر وقت مطالبہ رہتا ہے کہ وہ ان کے لیے بجلی سستی کریں۔ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کچھ ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کی کمی متوقع ہے جبکہ جون تک صنعتی صارفین کے لیے بھی بجلی کے فی یونٹ میں 10 سے 11 روپے کی کمی کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں

سیکریٹری پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا جاتا تھا، پہلے اس ریلیف کی رقم صنعتی صارفین سے وصول کی جاتی تھی تاہم اب وزیراعظم ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد اگر کوئی ریلیف دیا جائے گا تو وفاقی حکومت کے بجٹ سے دیا جائےگا، اس سے کسی دوسرے صارف کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا، اس فیصلے کے باعث جون کے بعد سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 سے 11 روپے کمی کردی جائےگی۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر بھی کام کیا جارہا ہے، بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض لے کر گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائےگا، اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی ٹاسک فورس نے آئی پی پیز سے بات چیت کی جس سے قومی خزانے کو 700 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جبکہ 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 آئی پی پیز کے ساتھ حکومت نے معاہدے ختم کردیے ہیں، جبکہ 25 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے پر بات ہوچکی ہے۔

پاور ڈویژن کی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک پیسا فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

دستاویز کے مطابق ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے، 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اگر اسے ختم کردیا جائے تو 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی سستی بجلی قیمت ریلیف زیادہ بل صنعتی صارفین گھریلو صارفین وزیراعظم ٹاسک فورس وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی سستی بجلی قیمت ریلیف زیادہ بل صنعتی صارفین گھریلو صارفین وزیراعظم ٹاسک فورس وی نیوز کی فی یونٹ قیمت میں گھریلو صارفین صنعتی صارفین پیسے فی یونٹ ا ئی پی پیز کی جانب سے ٹاسک فورس صارفین کو بجلی کی کے لیے

پڑھیں:

روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی ہے اس سلسلہ میں تمام تندور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں اور سرکاری نرخ نامہ و قیمت واضح جگہ پر آویزاں کریں، خلاف ورزی کی صورت میں تندور مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ بڑھ گیا
  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ