اسرائیلی جنگی جرائم پر احتجاج کرنے والے دو طلباء امریکی یونیورسٹی سے بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
مظاہروں کو منظم کرنے والے گروپ نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یونیورسٹی سے پہلی سرکاری بے دخلی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ بانی کالج انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک سمسٹر میں خلل ڈالنے کا نتیجہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے برنارڈ کالج نے دو طالب علموں کو غزہ میں فلسطین کے حامی اور اسرائیل مخالف مظاہروں میں حصہ لینے پر یونیورسٹی بدر کر دیا ہے۔ مظاہروں کو منظم کرنے والے گروپ نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یونیورسٹی سے پہلی سرکاری بے دخلی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ بانی کالج انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک سمسٹر میں خلل ڈالنے کا نتیجہ تھا۔ سات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ کے خلاف امریکہ میں کئی مہینوں تک احتجاج کی لہر پیدا کی تھی جس نے اسرائیل کے لیے واشنگٹن کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
کولمبیا یونیورسٹی میں نسل پرستی کے خلاف سرگر ایک گروپ نے کہا کہ یہ اقدام کولمبیا کی فیکلٹی سے پہلی باضابطہ اخراج ہے۔ گروپ نے طلبہ کی بے دخلی کو اسرائیلی جنگی مشین سے دستبرداری کا مطالبہ کرنے والے طلباء کے خلاف جبر کی مہم میں ایک خطرناک مثال قرار دیا۔
اس کے برعکس کولمبیا یونیورسٹی نے کہا کہ گذشتہ ماہ جدید اسرائیل کی تاریخ پر ایک لیکچر میں مظاہرین کی طرف سے پرتشدد تصاویر والے کتابچے تقسیم کرنے سے خلل پڑا۔ یونیورسٹی نے پیر کو کہا کہ اس نے سرگرمی میں حصہ لینے والے دو طلبا کو جو اس کے ایک ذیلی ادارے میں زیر تعلیم تھے کو تادیبی کارروائی کے لیے ان کے آبائی ادارے کو بھیجا تھا اور ان پر کیمپس سے پابندی لگا دی تھی۔ برنارڈ کالج نے کہا کہ طلباء کو ہمیشہ ایک غیر معمولی اقدام ہوتا ہے، لیکن اسی طرح تعلیمی تجربے کے احترام، شمولیت اور سالمیت کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ فلسطین کی حمایت میں احتجاج جو کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوا ملک بھر کی 50 سے زائد دیگر یونیورسٹیوں میں پھیل گیا تھا۔ پولیس نے 3,100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں زیادہ تر طلباء اور فیکلٹی ممبران تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونیورسٹی سے کرنے والے نے کہا کہ گروپ نے کے لیے
پڑھیں:
چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی
چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔
جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔
ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں، عوام کو الجھا تے ہیں اور بین الاقوامی تاثر کی گمراہی کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں مشترکہ طور پر امن و استحکام کی حفاظت کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر چین کا مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم