گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سال 2025 کے ابتدائی سات ہفتوں تک ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کے بعد سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا بالآخر اپنی پوزیشن کھو بیٹھا۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ایپل آئی فون 16 ای پہلے جبکہ نتھنگ فون (3 اے) سام سنگ ایس 25 الٹرا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے،سام سنگ گلیکسی اے 55 چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں اور ویوو وی 50 چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 آٹھویں، ریئل می پی 3 پرو نویں اور 10 ویں نمبر پر نتھنگ فون (3 اے) پرو براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی
پڑھیں:
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔