کراچی، غریب آباد میں ٹائر کی دکان میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے غریب آباد میں ٹائر کی دکان میں آگ لگ گئی۔
اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
دوسری جانب رات گئے کورنگی میں گتے کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی۔
دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب: اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف
---فائل فوٹوپنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے ڈسٹ سپریشن وہیکلز کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹ سپریشن وہیکل چاروں اطراف پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دھول کنٹرول کرنے والی یہ گاڑی فضا میں 120 میٹر تک پانی کا چھڑکاؤ کرسکتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈسٹ سپریشن وہیکل مسٹ فین ٹیکنالوجی پر کام کرتی ہے۔