چین،2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
چین،2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا،
یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا سالانہ اجلاس “جدید پیداواری قوت اور عالمی سائنسی تعاون” کے سالانہ موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے،
جس میں فورم اجلاس، تکنیکی لین دین، نتائج کا اعلان، جدید ترین مقابلے، اور متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں۔ فورم کے دوران افتتاحی تقریب اور عمومی اجلاس، تقریباً 60 متوازی فورم، چونگ گوان چھون بین الاقوامی تکنیکی لین دین کانفرنس، چونگ گوان چھون بین الاقوامی جدید ترین ٹیکنالوجی مقابلہ، اور اہم نتائج کی خصوصی تقریب سمیت سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فورم کا سالانہ اجلاس
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 5 اگست کی تحریک شروع کرنے کا پلان تیار
ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گااور ریلی نکالی جائے گی، سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع
پارٹی رہنماؤں کا سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار،صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تحریک کے حوالے سے پلان تیار کرلیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ میں احتجاج والا میٹیریل نہیں ہوں۔پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس آج متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام فائنل نہیں کیا جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سندھ روانہ ہو گئے جبکہ اکثر رہنما 9 مئی کے حوالے سے روپوش ہو گئے ہیں اور مبینہ طور پر پارٹی رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔