عمران خان کی خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی نے احتساب کمیٹی کو خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، بانئ پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پررپورٹ مانگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔
خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم ملا ہے۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کر کے رپورٹ بانئ پی ٹی آئی کو دی جائے گی، گزشتہ روز وزیرِ خوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رپورٹ پیش کرنے بانئ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کمیٹی کو
پڑھیں:
افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔
محکمہ انتظامیہ نے کہا کہ 10سالوں میں مختلف محکمہ جات کو دی گئی گاڑیوں کی فہرست دی جائے۔محکمہ انتظامیہ نےسرکاری رہائش گاہوں پرقابض سرکاری افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ سال 2013 سے مارچ 2025 گاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔