محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے1:30 بجے تک کھلےرہیں گے اور جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری اسکول کے اوقات کارصبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجےتک ہوں گے اور ان اسکولوں کی دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے3 بجے تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کوپہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوگی اور دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔ سنگل شفٹ سیکنڈری ،ہائرسیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول 8 بجے 1:30 بجے تک کھلےرہیں گے جب کہ جمعہ کو 8 سے 11:30 تک اسکول کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈبل شفٹ سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی اور  دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی جب کہ جمعہکو دوسری شفٹ11:45 سے1:15تک ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری

سٹی 42 : ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری ہے۔ 

  اجلاس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی کررہے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز اس موقع پر موجود ہیں۔ 

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی جا رہی ہے ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ مطلع ابرآلود و چاند کی عمر کم ہونے کے سبب چاند کا نظر آنا مشکل ہے، چاند کی عمر کم سے کم اٹھائیس گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

 غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ ہوگا ، چاند کی زاویائی فرق 6.5 ہوگا جو 9 ڈگری تک ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  •  چینی مہنگی ‘مارکیٹ سے غائب :ایک لاکھ ٹن درآمد کرنے کامزید ٹینڈر جاری
  • صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
  • ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • سابق صدر عارف علوی کے وارنٹ گرفتاری جاری
  •  محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری