پاکستان بار کونسل کے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان بار کونسل کے احسن بھون—فائل فوٹو
پاکستان بار کونسل کے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔
پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے۔
احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔
اس حوالے سے اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ میں اپنی ذمے داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا، حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بناء پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان بار کونسل کے جوڈیشل کمیشن کے کی رکنیت سے احسن بھون
پڑھیں:
قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انگریزی پڑھ کر نہیں قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیرصدارت سول سروسز اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1973ء کا قانون جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سول سروسز کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، سول سروسز کو ایلیٹ کلاس کا ادارہ بنایا گیا ہے، عام شہری کےلیے دروازے بند ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی اور ترک اپنی زبانوں پر فخر کرتے ہیں، ہمیں بھی قومی زبان کو اپنانا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر انگریزی کامیابی کی ضمانت ہوتی تو پاکستان آج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ہوتا، انگریزی پڑھ کر نہیں، قومی زبان اپنا کر ترقی کی جا سکتی ہے۔