بالی ووڈ کے ایک اور مشہور جوڑے میں طلاق ہوگئی، مداح پریشان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبروں نے کھلبلی مچا رکھی ہے وہیں ایک اور مشہور جوڑے کی طلاق کی تصدیق نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
ایکتا کپور کے ماضی کے مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار امان یتن ورما اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔
سن 2015 میں منگنی کے بعد 2016 میں اپنی گرل فرینڈ وندنا لالوانی کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی کے 9 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے اور امن ورما کی اہلیہ وندنا لالوانی نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Aman Yatan Verma (@amanyatanverma)
گلیمر کی دنیا میں علیحدگی اور طلاق کی بیک ٹو بیک خبروں نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔
اداکار کے ترجمان کے مطابق ’ان کے درمیان کچھ عرصے سے مسائل چل رہے ہیں۔ اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوششوں کے باوجود، حالات میں بہتری نہیں آئی۔ یہاں تک کہ انہوں نے خاندان شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنایا لیکن ان کے اختلافات بہت بڑھ گئے تھے اور صلح نہیں کرسکے۔ یہ وندنا ہی تھی جس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا‘۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طلاق کی
پڑھیں:
62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی ’’دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔
ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو دیکھ کر عمر رسیدہ محسوس کرتی ہیں، تاہم اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Demi Moore (@demimoore)
انہوں نے اپنی جوانی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت صرف جسمانی خوبصورتی کو اہمیت دی جاتی تھی، لیکن اب وہ صحت، ذہنی سکون اور زندگی کے معیار کو زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیمی مور کو 2025 میں ان کی فلم The Substance میں بہترین اداکاری پر خوب سَراہا گیا تھا۔ انہوں نے SAG ایوارڈ، گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس سمیت کئی اعزازات حاصل کیے، جبکہ انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by People Magazine (@people)