کراچی سمیت متعدد ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کردیے گئے، جن سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹس پر جدید ای ڈی ایس سی ٹی سیکیورٹی اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائے گی، جدید سیکیورٹی اسکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔
ترجمان کے مطابق جائیکا جاپان فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی وفد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
—فائل فوٹوکراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز کو واپس جدہ اتارا گیا۔
پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔
روانگی کے 1 گھنٹہ 20 منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
مسافر کو جدہ ایئر پورٹ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر اس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر لائن کے اخراجات پر اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔
نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 171 کے دیگر مسافروں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔