زرعی ٹیوب ویل، 300 یونٹ بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کےلیے بڑی خوشخبری سنادی۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے میں زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکریٹری پاور نےدعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دونوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ صارفین کو دینے کےلیے خط لکھ دیا ہے۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق جون 2015ء سے 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق دسمبر2010ء سےزرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ زرعی ٹیوب ویل بجلی صارفین پاور ڈویژن یونٹ تک کے بجلی
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔