فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر کم بیک کے عزائم کا اظہار کر دیا۔
انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی اچھی یادیں ہیں اور انہیں ایک روزہ فارمیٹ کھیلنا بھی پسند ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے تین ہفتے کے بعد ٹریننگ کے لیے کہا ہے، انشاء اللہ ایک مہینے میں واپس آجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں انجری لگی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔
واضح رہے ذرائع ابلاغ پر فخر زمان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔