حکومت نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
پاور ڈویژن کے مطابق جون 2015 سے 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کوماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیاگیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔
پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ نیپرا کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت بھاری بجلی بلوں سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کررہی ہے، اور آئندہ گرمیوں میں بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم
حکومتی منصوبے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 سے 10 روپے تک کمی کی جائےگی، جس پر کام ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی کی قیمت پاور ڈویژن حکومت خوشخبری ریلیف زرعی ٹیوب ویل صارفین نیپرا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت پاور ڈویژن حکومت ریلیف زرعی ٹیوب ویل صارفین نیپرا وی نیوز زرعی ٹیوب ویل پاور ڈویژن صارفین کو یونٹ تک بجلی کی کے لیے
پڑھیں:
ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں رواں سال کے دوران اربوں کی بچت ہوئی ، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں انہوں نے ریلوے کے مختلف امور پر بریفنگ لی، حکام نے بتایا کہ 8 ماہ کے دوران بجلی کی مد میں اربوں کی بچت کی گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ کے دوران میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے ریلوے میں بڑی بچت ہوئی، بجلی چوری کی مؤثر روک تھام سے پاکستان ریلوے کو شاندار کامیابی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے ڈویژن میں 416.6 ملین کی ریکارڈ بچت کی گئی ہے،لاہور ورکشاپ مغلپورہ میں 243 ملین کی بچت ممکن ہوئی،کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں 38 ملین جب کہ راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں 75 ملین کی بچت ہوئی۔
کراچی ریلوے ڈویژن میں 26 ملین اور سکھر ریلوے ڈویژن میں 60 ملین کی بچت ہوئی، ملتان میں 9.6 ملین، پشاور میں 6.46 ملین کی بچت کی گئی۔
اجلاس میں حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ بجلی چوری پر زیرو ٹالرنس ہوگی جو چوری کرے گا سیدھا جیل جائے گا، جدید اقدامات سے ریلوے کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔