زکوٰۃ نصاب کتنا ہو گا ؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) زکوٰۃ نصاب کتنا ہو گا ؟ وزارت تخفیف غربت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا۔
وزارت تخفیف غربت کے اعلامیے کے مطابق بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
بینکوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کےاکاؤنٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔"جنگ " کے مطابق وزارت کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ زکوٰۃ کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ سیکرٹری آئی ٹی نے بتادیا
وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم کے مطابق یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ کیبلز کی بحالی میں4 سے5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔