احسن بھون جوڈیشل کمشن کے ممبر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمشن بنانے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان کی زیر صدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکثریتی ووٹوں سے احسن بھون جوڈیشل کمشن کے ممبر بن گئے۔ پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔ سینیئر وکیل احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رْکن ہوں گے۔ احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمشن میں نمائندگی کریں گے۔ احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمشن احسن بھون
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ:ثاقب نثار کی آڈیو لیک، کمشن تشکیل دینے کی درخواست
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق 2021 کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کی، عدالت میں کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جسٹس محمد آصف نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی 2021 میں مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے۔سندھ ہائیکورٹ بار کے سابق صدر صلاح الدین نے مبینہ آڈیو پر کمیشن تشکیل کی درخواست دائر کی تھی، سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔