رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
مکہ معظمہ : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں شرکاء کو قرآن کی درست تلاوت، تجوید اور تلفظ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی تعلیمی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان میں دینی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔
صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس کورس میں مستند اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ کو قرآن کریم کی تجوید، حفظ اور درست تلاوت سکھائی جائے گی۔
یہ پروگرام مختلف تدریسی طریقوں پر مشتمل ہوگا، جس میں حفظِ قرآن، تلاوت اور تجوید شامل ہیں تاکہ شرکاء اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق قرآن سیکھ سکیں اور اپنی استعداد کو بہتر بنا سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
60 ہزار روپے ماہانہ کمانے کا موقع ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خبر
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، جس میں گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے اسکالر شپ ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔
2ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے اسکالر شپ ملے گی اور اس کے لئے بی ایس سی ایگریکلچراور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں۔
گریجویٹس متعلقہ ضلع میں درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔
بی ایس سی ایگریکلچر اوربی ایس سی ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس کے لئے ہر ضلع کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انٹرن شپ پروگرام کیلئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 بھی فعال ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے، کاشتکاروں کی معاونت کےساتھ ساتھ نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی مل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکار بھائیوں کیلئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لئے ماڈل ایگریکلچر مال لارہے ہیں۔
Post Views: 3