سعودی گروپ خوشاب کے قریب معدنیات میں 150 ملین ڈالرسرمایہ کاری کریگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک خوش آئند پیشرفت میں سعودی عرب کے انفال گروپ نے پنجاب کے ضلع خوشاب کے قریب 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے معدنی کمپلیکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انفال گروپ، انفال سیمنٹ اور انفال راک سالٹ پر مشتمل ایک سعودی کمپنی ہے جو سیمنٹ اور راک سالٹ کی پیداوار اور ترسیل میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی سعودی انفال گروپ کے نام سے ریاض، سعودی عرب میں قائم ہے اور کان کنی، پراسیسنگ، اور راک سالٹ کی تقسیم جیسے کاروبار سے وابستہ ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر مچل سٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتادی
سعودی کمپنی نے خوشاب میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے معدنی کمپلیکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہم چلانا بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں۔ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں اور جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی کیس ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کرپشن کا کیس ہے۔