بالی ووڈ کی ملکہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں مگر ان کے ساتھی اداکار بھی نہ صرف ان کے مداح بلکہ ان کی محبت میں بھی گرفتار رہ چکے ہیں۔ 

ایسے ہی ایک اداکار کے بارے میں آج ہم کو بتانے جارہے ہیں جو سری دیوی کی محبت میں گرفتار رہے تاہم کبھی ان سے اپنی محبت کا اظہار نہ کرسکے۔ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ اس اداکار نے سری دیوی کے ساتھ ایک فلم میں ان کے سوتیلے بیٹے کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

یہاں بات ہورہی ہے ساؤتھ فلموں کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی، سری دیوی نے اپنی زندگی کی ایک اہم فلم میں رجنی کانت کے ساتھ اسکرین شیئر کی ان دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بھی بےحد پسند کیا گیا۔

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران رجنی کانت کو خوبصورت ساتھی اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی سری دیوی سے محبت ہو گئی اور وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتے تھے مگر ایک واقعے کی وجہ سے وہ اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکے۔

مصنف اور ہدایت کار بالاچندر نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں اس دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سری دیوی رجنی کانت سے عمر میں بہت چھوٹی تھیں اور رجنی کانت نے ہمیشہ ان کا بہت خیال رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان ایک بےحد خوبصورت تعلق تھا یہی نہیں بلکہ سری دیوی نے رجنی کانت کی صحت بگڑنے پر سات دن کا اُپواس بھی رکھا تھا۔

ہدایتکار کے مطابق ایک دن جب رجنی نے سری دیوی کو سچائی بتانے کا ارادہ کیا اور وہ ان کے گھر پہنچے، تو اچانک گھر کی بتیاں بجھ گئیں، شاید لائٹ چلی گئی تھی یا کچھ اور مسئلہ تھا تاہم رجنی کانت نے اس کو ایک برا شگون سمجھا اور بغیر کچھ کہے لوٹ گئے اور پھر کبھی اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا۔

بعد ازاں سری دیوی نے پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کر لی اور یوں یہ ایک طرفہ محبت کی کہانی بھی ادھوری رہ گئی۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رجنی کانت سری دیوی کا اظہار

پڑھیں:

گوگل میپ کا استعمال؛ خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گریں

جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کبھی کبھار زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

گوگل میپ پر اندھا اعتبار اکثر نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ کبھی سیلاب زدہ راستے، کبھی غلط پن کیے گئے مقامات، اور کبھی وقت کی غلط کیلکولیشن سے حادثات جنم لے رہے ہیں۔

ممبئی میں پیش آنے والے ایک عجیب وغریب واقعے میں گوگل میپ کی مدد سے منزل مقصود کی جانب جانے والی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو گوگل میپ نے بیلاپور میں واقع بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھا دیا، جب کہ اصل راستہ پل کے اوپر سے تھا۔

خاتون نے بھی بلا تردد راستہ فالو کیا اور نتیجتاً گاڑی دھروتارا جیٹی کے قریب ایک کیچڑ زدہ نالے میں جا گری۔

गुगल मॅपच्या आधारे जाताना पुलाखालचा रस्ता घेतला; गाडी पडली थेट खोलवर खाडीत, मध्यरात्रीच्या वेळी घडली घटना, महिला वाहत जाताना पोलिसांनी वाचवलं, कार खाडीतून बाहेर काढतानाचा व्हिडीओ समोर#MUmbainews #Videoviral #Police pic.twitter.com/FyDBoYCn21

— Ankita Shantinath Khane (@KhaneAnkita) July 26, 2025

خوش قسمتی سے قریب موجود میرین سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔

بعد میں ایک بھاری کرین کی مدد سے خاتون کی سفید رنگ کی کار کو بھی پانی سے باہر نکال لیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل میپ کے راستے نے کسی کو مشکل میں ڈالا ہو۔

گزشتہ برس اتر پردیش میں 3 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی ایک ٹوٹے ہوئے پل سے نیچے دریا میں جا گری۔

اسی سال نیپال-گورکھپور روٹ پر ایک گاڑی نامکمل فلائی اوور سے نیچے گرنے سے بال بال بچی تھی۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ خاص طور پر زیر تعمیر سڑکوں، کمزور انفراسٹرکچر، یا برے موسم میں راستے کی تصدیق خود کرنا نہایت ضروری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سچا اور کھرا انقلابی لیڈر
  • گوگل میپ کا استعمال؛ خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گریں
  • حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند
  • معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • اٹلی میں بھارتی سپر اسٹار کی ریسنگ کار کو خوفناک حادثہ؛ بال بال بچ گئے
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟