چیلنجز پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں رکاوٹ ہیں.ویلتھ پاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
								اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )پاکستان کا تیزی سے بڑھتا ہوا متوسط طبقہ اور ان کی مانگ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لیے ایک بڑی مارکیٹ کی صلاحیت فراہم کرتی ہے یہ بات ہیڈ سینٹر فار پرائیویٹ سیکٹر انگیجمنٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ انجینئر احد نذیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں کافی ترقی کی توقع ہے، حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مقصد 2030 تک کل کاروں کی فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کا 30 فیصد حصہ حاصل کرنا ہے.                
      
				
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2030 تک اپنی گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کو متوقع سطح کے 50 فیصد تک کم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اس عزم کا ایک اہم عنصر صاف توانائی کے ذرائع اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے جیسے کہ 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف ہے انہوں نے کہا کہ 2019 میں متعارف کرائی گئی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا بنیادی ہدف الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کو بڑھاتے ہوئے درآمد شدہ فوسل فیول پر ملک کے انحصار کو کم کرنا تھا اس پالیسی میں مختلف ترغیبات شامل ہیں جن کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے ملکی اور غیر ملکی سبسڈی کو راغب کرنا ہے اور الیکٹرک کاروں، بسوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس سے استثنی ہے. انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت میں 30فیصد اور 2040 تک 90فیصدتک پہنچنے کا امکان ہے الیکٹرک دو پہیوں اور تین پہیوں کی فروخت 2030 تک 50فیصد اور 2040 تک 90فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ بسوں کی فروخت میں 50فیصد اور 2040 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت میں 50فیصداضافے کا امکان ہے ٹرکوں کی فروخت 2030 تک 30 فیصد اور 2040 تک 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرالیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ نے گزشتہ دہائی کے دوران تیزی سے ترقی دیکھی ہے، 2022 میں الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی کاروں کی فروخت میں تقریبا 14فیصدتھی جو کہ 2015 میں صرف 2.5فیصدتھی انہوں نے کہا کہ جب کہ پاکستان کی ای وی مارکیٹ اب بھی ابھر رہی ہے اس میں تیزی سے ترقی کی کافی صلاحیت ہے جیسا کہ چین میں دیکھا گیا ہے جہاں اب گاڑیوں کی کل فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کا اہم حصہ ہے. ای وی کو اپنانے کے معاشی فوائد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ ای وی کی منتقلی سے پاکستان کی تیل کی خاطر خواہ درآمدات کم ہو سکتی ہیںجو کہ حالیہ برسوں میں اس کے کل درآمدی بل کا تقریبا 30 فیصد بنتی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر خاصا دباﺅپڑتا ہے الیکٹرک گاڑیوں متعدد سماجی فوائد بھی پیش کرتی ہیں انہوں نے وضاحت کی کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تیاری، اسمبلی اور ترقی کے لیے انجینئرنگ، ڈیزائن، لاجسٹکس اور دیکھ بھال جیسے شعبوں میں ہنر مند لیبر کی ضرورت ہوگی. انہوںنے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیںکیونکہ وہ ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے برعکس صفر ٹیل پائپ کا اخراج پیدا کرتی ہیںعالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کی ہوا کا معیار عالمی سطح پر سب سے زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں ہوتی ہیں اور سالانہ 20 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں ای وی سیکٹر کی امید افزا صلاحیت کے باوجود ان کے مطابق پاکستان کو الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں کچھ چیلنجز کا سامنا ہے . انہوں نے کہا کہ بڑی رکاوٹوں میں سے ایک مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی ہے جب کہ چین ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے ملک گیر نیٹ ورک کے قیام کی طرف کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پیچھے ہے انہوں نے کہا کہ کافی چارجنگ اسٹیشنوں کے بغیر خاص طور پر دیہی یا دور دراز علاقوں میں ای وی کو اپنانا محدود رہے گا اگرچہ ای وی کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہو رہی ہیں لیکن وہ روایتی پٹرول گاڑیوں کے مقابلے نسبتا زیادہ ہیں. انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ بہت سے صارفین کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے سستی مالیاتی اختیارات کی کمی ایک اور چیلنج ہے حکومت نے ابھی تک ایک مضبوط فنانسنگ اسکیم قائم کرنا ہے جو درمیانی اور کم آمدنی والے خریداروں کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو مزید قابل رسائی بنائے گی انہوں نے کہا کہ ای وی کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن کے اخراجات پر طویل مدتی بچت کے بارے میں صارفین کی بیداری ابھی تک محدود ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں الیکٹرک گاڑیوں کاروں کی فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کی انہوں نے کہا کہ فیصد اور 2040 تک کہ پاکستان کے لیے
پڑھیں:
فرانس نے الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والی دنیا کی پہلی موٹروے متعارف کروا دی
فرانس نے دنیا کی پہلی ایسی موٹروے متعارف کرادی ہے جو برقی گاڑیوں کو چلتی حالت میں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کار، وین، بس اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں سفر کے دوران بغیر رکے اور بغیر پلگ کے چارج ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین الیکٹرک کار کے میدان میں ٹیسلا کو مات دینے کے نزدیک
یہ منصوبہ الیکٹرون، وینسی کنسٹرکشن، گستاو ائیفل یونیورسٹی اور ہچنسن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ وینسی آٹورُوٹ نے پیرس کے قریب اے10 موٹروے کے 1.5 کلومیٹر حصے پر اس کا فعال تجربہ مکمل کیا ہے جہاں اب برقی گاڑیاں سفر کے دوران مسلسل توانائی حاصل کرسکتی ہیں۔
سڑک کے نیچے نصب برقی کوائلز سے توانائی براہ راست گاڑیوں میں موجود رسیور یونٹس کو منتقل ہوتی ہے، جس سے گاڑی چلتے ہوئے چارج ہوتی رہتی ہے۔
تجرباتی نتائج کے مطابق اوسط پاور ٹرانسمیشن 200 کلو واٹ سے زائد رہی جبکہ بعض مواقع پر یہ شرح 300 کلو واٹ سے بھی بڑھ گئی جو اس فاصلے پر ایک ٹرک کے لیے درکار توانائی سے دوگنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟
فرانس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام نہ صرف محفوظ اور پائیدار ثابت ہوا ہے بلکہ ہائی وے کی رفتار اور حقیقی ٹریفک میں بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے مستقبل میں برقی ٹرکوں میں بڑے بیٹری پیک رکھنے کی ضرورت کم ہوسکتی ہے جس سے اُن کی لاگت اور وزن میں بھی کمی آئے گی۔
مزید تحقیق کے تحت اس سڑک کو اسمارٹ انرجی مینجمنٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا امکان بھی زیرِ غور ہے جس کے بعد گاڑیاں رفتار، ٹریفک اور بیٹری لیول کے مطابق خودکار طریقے سے چارجنگ کی مقدار طے کر سکیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام برقی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کی طرف اہم قدم ہے جہاں سڑکیں خود گاڑیوں کو توانائی فراہم کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکٹرک گاڑیاں چارج فرانس گستاو ائیفل یونیورسٹی موٹروے ہچنسن