data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکساس: امریکا کی جنوبی ریاستوں نیو میکسیکو اور ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتا اور درجنوں مکانات صفحۂ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔

عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نیو میکسیکو کے علاقے روئیڈوسو (Ruidoso) میں سیلابی ریلے کو پورے کے پورے گھر بہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.

5 انچ (تقریباً 8.8 سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث قریبی دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک 20 فٹ سے تجاوز کر گئی۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے روئیڈوسو اور اس کے گرد و نواح کے دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، کئی سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں جب کہ متعدد رہائشی علاقے مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں،  متاثرہ علاقے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جب کہ 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پہلے ہی متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا، اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث کچھ علاقے بروقت خالی نہیں کروائے جا سکے۔

وڈیو دیکھنے کیلیے کلک کریں.

حکام نے بتایا کہ نیو میکسیکو میں نیشنل گارڈ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹیکساس میں بھی شدید بارشوں نے بدترین تباہی مچائی ہے، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور بجلی، پانی، اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، ریاستی حکام کے مطابق اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 161 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے۔

ٹیکساس میں سیلاب کی شدت اس قدر ہے کہ کئی علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کو کشتیوں اور ڈرونز کے ذریعے امدادی سرگرمیاں انجام دینا پڑ رہی ہیں۔ درجنوں مکانات تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

نیو میکسیکو اور ٹیکساس کے گورنرز نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظرشہر بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، متاثرہ علاقوں میں اسکول، دفاتر اور بازار بند کر دیے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیو میکسیکو چکے ہیں

پڑھیں:

لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • گلستان جوہر میں آگ بھڑک اُٹھی، درجنوں جھونپڑیاں، سامان اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک