ازبکستان کے ایئر ڈیفنس فورسز اور ایئر فورس کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ازبکستان کے ایئر ڈیفنس فورسز اور ایئر فورس کے کمانڈر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی اسٹریٹجک دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کا فوجی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ میجر جنرل برخانوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ’تھاڈ‘ مکمل طور پر فعال
سعودی عرب میں تعینات امریکی ساختہ جدید ترین میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ (THAAD) کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کی پہلی بیٹری نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکی سینٹ کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے سعودی فوجی افسران اور دیگر حکام کو مبارکباد دی ہے۔ یہ نظام سعودی عرب کی فضائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تھاڈ (ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) ایک جدید ترین میزائل روک تھام کا نظام ہے جو مختصر اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضائی میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی موثر رینج 200 کلومیٹر تک ہے، جبکہ یہ 150 کلومیٹر کی بلندی تک کام کر سکتا ہے۔
اس نظام کی تعیناتی خطے میں سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق تھاڈ سسٹم ہوائی خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔