قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔فخر زمان نے حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں واپسی کی لیکن انہیں پہلے ہی میں انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے امام الحق کو ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا۔فخر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ وہ ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں اور اس کے لیے قریبی لوگوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔بعدازاں فخر زمان نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں مکمل طور پر فٹ ہوکر اور جلد ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا۔واضح رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، وہ تین ٹیسٹ۔ 86 ون ڈے اور 92 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں 11 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے تمام فارمیٹس میں 5691 رنز بنائے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ایّر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

شریاس ایّر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا