جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے: مشیرِ خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم--فائل فوٹو
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کے لیے ملک سے باہر گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزراء شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارک باد دیتے تھکتے نہیں، پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں، کیا خاک ترقی ہو گی؟
9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا: مزمل اسلم
مشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مالی خسارہ 5.2 فیصد سے بڑھ کر 6.8 فیصد جبکہ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں، پستی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حج 2025: پرائیویٹ اسکیم عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے بعد اب پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے اور عازمین آج سے اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سال پرائیویٹ اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج پر جا سکیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس پرائیویٹ اسکیم کے تحت محروم رہ جانے والے 22 ہزار 97 افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی ہوچکی ہے۔ اس لیے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو لازمی طور پر بیانِ حلفی دینا ہوگا کہ وہ پہلے ان عازمین کو شامل کریں گے جو پچھلے سال رہ گئے تھے۔
اس سال پرائیویٹ اسکیم کے لیے کل کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 22 ہزار 96 عازمین گزشتہ برس کے ہیں جبکہ 37 ہزار 903 نئے افراد حج کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ یوں پہلے سے رجسٹرڈ امیدواروں کو ترجیح دینے کے بعد نئے درخواست گزاروں کو موقع دیا جائے گا۔
یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پچھلے سال محروم رہ جانے والے افراد کو انصاف مل سکے اور ساتھ ہی نئے امیدوار بھی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔