وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن--فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈ نہیں دیے، وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کرا کر ذاتی استعمال کیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس سے حاصل رقم سندھ پیپلز ہاؤسنگ سیل کو منتقل کی جائے گی، سندھ کابینہ نے مزید الیکٹریکل بسوں کی پروکیورمنٹ کی منظوری دے دی ہے، ڈبل ڈیکر بسز کی بھی منظوری لی ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنے اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔
پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمۂ خواتین کے لیے فری پنک اسکوٹر دینے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے پاس 2 وہیلر لائسنس ہو گا انہیں اسکوٹر دی جائے گی، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو الیکٹرک بائیک دیں گے، اسٹوڈنٹ، ملازمت پیشہ خواتین الیکٹرک بائیک کی اہل ہوں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جن خواتین کو بائیک چلانی نہیں آتی انہیں لیڈی انسٹرکٹر کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی، جن خواتین کو الیکٹرک بائیک ملے گی اسے 7 سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ فاروق ستار کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ فاروق ستار اور ان کی جماعت کا اس وقت وجود نہیں، لوگوں نےفاروق ستار کو ہر طریقے سے پرکھ لیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار چاہتے ہیں کہ ہم نفرت انگیز بات کریں اور ان کا جواب دیں، فاروق ستار کی جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم نے کے فور کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا، وزیرِ اعلیٰ اور میں انجینئر ہیں، ہمارا اعتراض درست ثابت ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن فاروق ستار نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔