پنجاب حکومت کی تشہیری مہم، عالیہ حمزہ نے اخراجات کی تفصیل مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخباروں میں تشہیری مہم کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے تشہیری مہم کے فنڈز کی تفصیلات کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر اشتہار، ’جن اخبارات نے اشتہار چھاپا ان پر پیکا نہیں لگتا؟‘
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کےلیے اخباروں میں تشہیری مہم کی جارہی ہے جو سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔
عالیہ حمزہ کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا ملا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے
عالیہ حمزہ نے استفسار کیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس ضمن میں منظوری لی گئی تھی کہ نہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مذکورہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا تقاضا بھی کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشتہارات پنجاب حکومت سپریم کورٹ سرکاری فنڈز سیاسی تشہیر عالیہ حمزہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اشتہارات پنجاب حکومت سپریم کورٹ سرکاری فنڈز سیاسی تشہیر عالیہ حمزہ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب پنجاب حکومت کی عالیہ حمزہ نے تشہیری مہم
پڑھیں:
ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
ثمرہ فاطمہ: ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کا پروگرام مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ ایک ماہ میں رجسٹریشن کا اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔
حکومت پنجاب کے "گرین کریڈٹ پروگرام" کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹر کروانے والے صارفین کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ صارف کو 6 ماہ میں کم از کم 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے اس کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مطلوبہ فاصلہ طے ہونے پر دوسری قسط کی مد میں مزید 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں یعنی مجموعی طور پر ایک ای بائیک استعمال کرنے والے کو 100,000 روپے کی سبسڈی یا مالی مدد ملتی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اب تک 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1,248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای بائیکس کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کے خرچ سے بچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔