ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ آپس میں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے ابوظہبی کے ولی عہد کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان آیا ہے جس میں وزرا ،اعلیٰ حکام اور ممتازکاروباری شخصیات شامل ہیں ۔ابوظہبی کے ولی عہد وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ان کے استقبال کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،معزز مہمان کے راستے میں خیرمقدمی بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے جھنڈے تھامے چھوٹے چھوٹے بچوں نے معزز مہمان کو خوش امدید کہا۔ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران ولی عہد پاکستان کی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور اقتصادی و سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے۔ دورے کے دوران کثیر جہتی شعبوں میں طویل مدتی تعاون کے لئے موجودہ مضبوط فریم ورک کو تقویت دینے کے لئےکئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ابوظہبی کے ولی عہد کے لئے
پڑھیں:
کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل
سندھ حکومت نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کی جا رہی تھیذرائع کے مطابق ڈاکٹر آغا عامر نے سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ کو تبدیل کر کے اپنی ذاتی گاڑی پر نصب کر دیا تھا۔ نہ صرف یہ، بلکہ نمبر پلیٹ کو سبز رنگ کر کے ٹمپرنگ بھی کی گئی تاکہ اسے سرکاری گاڑی ظاہر کیا جا سکے۔
ٹول پلازہ پر گاڑی کو روکا گیا، جھوٹ بولنے کی کوشش ناکاممعاملہ اُس وقت سامنے آیا جب یہ پرائیویٹ گاڑی شاہراہ بھٹو ٹول پلازہ پر پہنچی، جہاں اسے روکا گیا۔ گاڑی ایک دوسرے شخص کے زیرِ استعمال تھی، جس نے خود کو ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر ظاہر کیا اور ٹول ٹیکس دینے سے انکار کر دیا۔
ٹول پلازہ کے عملے نے مشکوک رویے پر گاڑی کی تصاویر لے کر اعلیٰ حکام کو روانہ کر دیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ گاڑی اصل میں پرائیویٹ تھی اور اس پر غیر قانونی طور پر سرکاری نمبر پلیٹ نصب کی گئی تھی۔
چیف سیکرٹری سندھ کا فوری نوٹس، معطلی کا نوٹیفکیشن جاریواقعے کی اطلاع ملنے پر چیف سیکرٹری سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر آغا عامر کو ان کے عہدے سے معطل کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں معطل ایم ایس کو محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈاکٹر آغا عامر ایک سال قبل تعینات ہوئے تھےیاد رہے کہ ڈاکٹر آغا عامر کو گزشتہ سال ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی کی جگہ ایم ایس گورنمنٹ اسپتال سعود آباد تعینات کیا گیا تھا۔
قانونی کارروائی کا امکانذرائع کے مطابق معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متعلقہ ادارے اس پر مزید قانونی کارروائی پر غور کر رہے ہیں، کیوں کہ یہ سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور جعلسازی کے زمرے میں آتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر آغا عامر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کراچی