WE News:
2025-04-25@11:56:27 GMT

مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری

مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں ارمغان کی والدہ نے ملزم سے ملنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کی والدہ کو روک دیا اور کہا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے منع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی منظر سے غائب ہونے کے بعد بری ہوجائے گا؟

ملزم ارمغان کی والدہ نے بیٹے سے مخاطب ہو کر کہا کہ ارمغان میں نے آپ کے لیے وکیل کیا ہے، طاہرالرحمان اچھے وکیل ہیں یہ شاہ رخ جتوئی اور بلدیہ ٹان کا کیس بھی لڑچکے ہیں، وکالت نامے پر دسخط کردو آپ کو فائدہ ہوگا، ارمغان نے جواب دیا کہ میں نے ایک وکیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے ہیں، جس پر والدہ نے کہا کہ لیکن عدالت میں تمہاری طرف سے کوئی وکیل نہیں آیا۔

سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے ملزمان کے مزید 14 دن کے ریمانڈ کی درخواست عدالت میں جمع کروائی، درخواست میں پولیس کا مؤقف تھا کہ  ملزمان ارمغان اور شیراز کی شناخت پریڈ کرانی ہے، ملزمان کے خلاف ارمغان کے ملازمین کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کرانا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش بھی باقی ہے۔

عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم ارمغان سے وکالت نامہ سائن کرانے کے اجازت دی جائے جبکہ والدہ ارمغان نے بیٹے سے ملاقات کرانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورٹ میں ملاقات کرسکتے ہیں اس کے علاوہ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع

 عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ آپ کسے اپنا وکیل کرنا چاہتے ہیں؟ ارمغان  نے عدالت سے سوال کیا کہ کیا میں عابد زمان اور طاہر الرحمان دونوں کو اپنا وکیل کرسکتا ہوں؟ ارمغان کی والدہ اور والد نے  ملزم کو کہا کہ جی آپ دونوں کو کرلیں جبکہ عدالت نے ملزم کو ہدایت کی کہ ایک وقت میں ایک ہی وکیل کا وکالت نامہ جمع کرسکتے ہیں آپ، بتائیں آپ کسے اپنا وکیل کرنا چاہتے ہیں؟ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میں عابد زمان ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل کرنا چاہتا ہوں۔

عابد زمان ایڈووکیٹ نے ملزم ارمغان کا میڈیکل معائنہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کا میڈیکل ٹریٹمنٹ کرایا جائے، ملزم ارمغان کو پرسوں سٹی کورٹ لیجایا گیا، پولیس گواہان کا 164 کا بیان کرانا چاہتی ہے لیکن ہمیں نوٹس نہیں دیا۔

ملزم ارمغان نے  عدالت میں بیان دیا کہ مجھے اذیت میں رکھا ہوا ہے، مجھے کھانے کے لیے نہیں دیا جارہا ہے، پولیس تھانے لے جاکر میرا مذاق اڑاتی ہے، مجھے ہنس کرکہا جاتا ہے کہ تمہارا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل: تشدد اور زندہ جلانے سے پہلے مبینہ قاتل کی فلمی ولن جیسی حرکتیں

وکیل ارمغان کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے گھر پر جب چھاپہ مارا گیا تو ارمغان کی والدہ نے 15 پر کال کی تھی، ارمغان کی والدہ کا بھی بیان لیا جائے، والدہ ارمغان نے بتایا کہ میں نے ہی پولیس کے سامنے بیٹے کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں زوما نامی لڑکی کے ملنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا، اس لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے، چشم دید گواہان کا زیر دفعہ 164کا بیان کرانا ہے، ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔

 ارمغان نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا ریمانڈ نہیں دیں میں پولیس کسٹڈی میں نہیں جانا چاہتا، پولیس مجھ سے کہتی ہے کہ تمہارا ریمانڈ لے لیا ہے اب تمہیں اور تنگ کریں گے۔

  تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ملزم نے نوٹس لینے سے انکار کردیا، پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ ملزم بہت شاطر ہے، ہائیکورٹ کے حکم پر ملزم کا میڈیکل ہوچکا ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل ہوسکے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے اگر ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا تو تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز  کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کا میڈیکل چیک کرانے کی ہدایت کی ہے، عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسداد دہشتگردی عدالت تفتیشی افسر ریمانڈ زوما کراچی مصطفیٰ عامر ملزم ارمغان وکیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت تفتیشی افسر کراچی مصطفی عامر وکیل ارمغان کی والدہ تفتیشی افسر عدالت میں اپنا وکیل کا میڈیکل والدہ نے عدالت نے نے عدالت بتایا کہ پولیس نے کہ ملزم قتل کیس کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

زخمی حالت میں  گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ  ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • سندھ: سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم