رمضان المبارک ، برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ کے ہمراہ مسلم کمیونٹی کیلئے کھجوریں پیک کیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رمضان کی تیاریاں، لندن کے ریستوران میں کھجوریں پیک کیں، کھانے کا بھی معائنہ کیا، فوٹیج وائرل ہوگئی۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کیں ۔
لندن کی مسلم کمیونٹی کے لیے بھارتی دارجیلنگ ایکسپریس ریستوران میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی شاہی جوڑے نے شرکت کی اور باصلاحیت برطانوی مسلم خواتین کی خدمات کو خوب سراہا۔
اس تقریب میں برطانوی شاہی جوڑے نے غیر معمولی مسلم خواتین کھلاڑیوں سے لے کر فنکاروں اور عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
اس موقع پر انہوں نے مسلم کمونیٹی کے لیے افطار میں استعمال ہونے والی کھجوریں بھی پیک کیں، جو مقامی اسپتالوں میں بھیجی جائیں گی،شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پُرجوش انداز میں کھجوریں پیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کھجوریں پیک رمضان کی پیک کیں
پڑھیں:
نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔