ملتان، شہدائے قدس کی یاد میں یوم تجدید عہد کی ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: محمد ثقلین نقوی
مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ و شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائیو تشیع جنازہ دکھایا گیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، مجلس عزا اور شہداء سے ایفائے عہد کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، مقررین نے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا، پوری دنیا سے حریت پسندوں نے شہداء کا نماز جنازہ پڑھ کر امریکہ اور اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، پرنسپل جامعۃ العباس علامہ ڈاکٹر غضنفر علی حیدری، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب احتشام اظہر نے شرکاء سے خطاب کیا، سید کاشف زیدی اور عاصم گیلانی نے منقبت پڑھی۔ علامہ سلطان احمد شاہ، علامہ احسان رضی، یافث نوید ہاشمی، ملک اظہر کھوکھر، سید وسیم زیدی، غلام حسین انصاری، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم فخر نسیم، ضلعی صدر آئی ایس او علی مصدق، عرفان چاون سمیت صوبائی و ضلعی کارکنان نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیت المقدس شہید سید کی آزادی
پڑھیں:
غزہ میں خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ، 27 مئی سے 613 شہادتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج اور امریکی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک 613 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والے تمام فلسطینی خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ان امدادی مراکز پر تعینات امریکی کنٹریکٹرز جو اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ امدادی اسکیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے، نے براہ راست گولیاں چلائیں، گرنیڈز پھینکے اور بعض مواقع پر تفریح اور ہنسی مذاق کے انداز میں بھوکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں خوراک کے متنازع مراکز کی سیکیورٹی اسرائیلی فوج کے بجائے نجی امریکی اداروں کو سونپی گئی ہے، جنہیں مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ عناصر انتہائی سنگدل انداز میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
ان دل دہلا دینے والے انکشافات پر عالمی برادری میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے، اقوام متحدہ، اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کرے اور فلسطینیوں کو انسانی امداد تک رسائی کے محفوظ راستے فراہم کرے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1500 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 251 افراد یرغمال بنائے گئے تھے، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیے۔ اسرائیلی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کے شہری شدید غذائی قلت، وبائی امراض، اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی جیسے خطرناک حالات سے دوچار ہیں۔ ایسے میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جانا انسانی المیے کو مزید سنگین کر رہا ہے۔
عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔