گلیات میں شدید برف باری کے بعد متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
گلیات میں شدید برف باری کے بعد متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، سیاحوں کو گلیات جانے سے روک دیا گیا۔
محکمہ ہائی وے مری کی مشینری بھی روڈ کلیئرنس کے لیے گلیات کی طرف روانہ کردی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک متاثر ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئیں۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ وادی لیپہ میں برف میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریشیاں لیپہ شاہراہ پر سفر کرنے والے شدید برفباری کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ شاہرات کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے شہریوں کو ریسکیو کیا، کیل سیری کے مقام پر برفباری میں 40 افراد پھنس گئے ہیں، سیاح اور مقامی افراد برفانی تودہ گرنے سے پھنسے ہیں، ریسکیو اور پولیس کی ٹیم موقع کی جانب روانہ کردی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسکرین گریبسپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔